ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کے کرول باغ میں ایک اور حادثہ، عمارت گری، 2 لوگ محفوظ نکالے گئے

دہلی کے کرول باغ میں ایک اور حادثہ، عمارت گری، 2 لوگ محفوظ نکالے گئے

Wed, 27 Feb 2019 20:52:23    S.O. News Service

نئی دہلی،27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے کرول باغ میں ایک اور حادثہ ہو گیا ہے۔گزشتہ دنوں کرول باغ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد وہاں آج بدھ کو ایک عمارت منہدم ہوگئی ہے۔عمارت گرنے کا واقعہ کرول باغ کے دیو نگر علاقے میں ہوا جہاں سے 2 لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے،امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے،کہا جا رہا ہے کہ یہ کافی پرانی عمارت تھی۔4 منزلہ یہ پیشہ عمارت کرول باغ کے پدم سنگھ روڈ پر واقع ہے اور عمارت کے گرنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


Share: